جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

نون لیگ کو ادائیگی، براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے

براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے، براڈ شیٹ کمپنی کو تقریباً 45 لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے۔

براڈ شیٹ کے وکلاء نے رقم کی ادائیگی اور شریف فیملی کے وکلاءنے رقم وصولی کی تصدیق کی ہے۔

براڈ شیٹ اور قومی احتساب بیورو (نیب) معاہدے کے مرکزی کردار طارق فواد ملک نے چپ توڑ دی۔

براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنے کی درخواست عدالت سے واپس لینے پر لیگل فیس کے اخراجات کی مد میں ادا کی۔

شریف فیملی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سے گزرنے کے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔

کوئین کونسل کے مطابق براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 20 ہزار پاؤنڈ ادا کیئے ہیں۔

یاد رہےکہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور بینظر بھٹو، سابق صدر آصف علی زرداری، اور دیگر کے اثاتوں کا پتہ چلانےکے لیے 1999ء میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات لی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.