اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ 2023ء کے گیارہویں مہینے میں بینکوں کے ڈپازٹس، ایڈوانسسز اور انوسٹمنٹ اعداد بہتر ہوئے ہیں۔
ایس بی پی کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں بینکوں کے ایڈوانسسز ایک ہزار 763 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 912 ارب روپے ہوگئے ہیں۔ سال کے گیارہ مہینوں میں بینکوں کے ایڈوانسسز 51 ارب روپے کم ہوئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق 2023ء کے گیارہ ماہ کے دوران بینکوں کا ڈپازٹس اسٹاک 22 ہزار 466 ارب روپے رہا جو اکتوبر سے ایک ہزار 494 ارب اور دسمبر 2022ء سے 4 ہزار 330 ارب روپے کم ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری کا اسٹاک رواں سال نومبر کے اختتام پر 17 ہزار 901 ارب روپے ہے جو اکتوبر سے 3 ہزار 777 ارب روپے زائد ہے لیکن سال کے گیارہ مہینوں میں 6 ہزار 685 ارب روپے کم ہے۔
Comments are closed.