بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوشہرہ کے عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے عوام نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا بیانیہ مسترد کردیا۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف نے کلین سوئپ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں پی ٹی آئی کے کلین سوئپ سے اپوزیشن کے ہوش اڑ گئے۔

اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلز پارٹی کو متوازی رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گھڑی کتنے کی ہے؟ ڈیڑھ کروڑ کی یا دس کروڑ روپے کی؟

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خود کو بڑی جماعتیں کہنے والے انتخابات میں ڈبل فگر سے بھی آگے نہ بڑھ سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.