ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

نوشہرہ ضمنی انتخاب میں شکست پر وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیا گیا، کامران بنگش

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ نوشہرہ ضمنی انتخاب میں شکست پر وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

کامران بنگش نے وزیراعظم کے دورہ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے تفصیلی نشست ہوئی، وزیراعظم کی زیرصدارت نشست میں متفقہ قرارداد بھی پاس کی گئی، قرارداد میں سینیٹ امیدواروں کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

پشاور میں صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے گفت گو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسا بنانے کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ نااہل لیگ نے جدید طریقے سے دھاندلی کی ہے،  فارم 45 اور 46 میں 6 سے لےکر7 ہزار ووٹوں کا فرق ہے، نواز لیگ نے دھاندلی کے لیے صوبہ بھر سے ماہرین بلائے تھے۔

 کامران بنگش نے کہا کہ عمران خان کو بتایا دھاندلی پر الیکشن کمیشن سمیت تمام قانونی اداروں سے رجوع کریں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ نواز لیگ کے ایم پی اے اختیار ولی کو نااہل کروائیں گے، عوام کا مینڈیٹ کسی طور پر بھی چوری نہیں ہونے دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.