نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے تاریخی جناح باغ میں ایک ہفتے کے لیے عید میلے کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں شہری عید میلے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر عامر رشید اورکینٹ ایگزیکٹیو آفیسر زوفی شاہ منظور کا کہنا ہے کہ جناح باغ میں عوام کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
جناح باغ میں سجا میلا عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں شہری اپنی زندگی کے لمحات کو خوشگوار بنانےکے لیے اپنے پیاروں کے ساتھ باغ کا رخ کررہے ہیں۔
کورونا وباء کے باعث بند کیے جانے والے پارکس عوام کے لیے بڑے عرصے بعد کھولے گئے تو شہریوں نے عید کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پارکوں کا رخ کیا۔
Comments are closed.