وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مقتولہ نور مقدم کا خاندان پولیس تحقیقات سے مطمئن ہے۔
سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی اجلاس کے دوران گفتگو میں شیریں مزاری نے کہا کہ سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین امریکی شہری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کے والدین کو بھی پرویژنل نیشنل آئیڈنٹی فیکشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کیا جائے۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق نے لاہور میں خدیجہ صدیقی پر حملہ کرنے والے شاہ حسین کی قبل از وقت رہائی پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کا کیس بھی بڑی مشکل سے واپس لائے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ظاہر جعفر کے دوستوں سے بھی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کررہے ہیں۔
Comments are closed.