پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ نور عالم خان نے پارٹی قیادت پر الزامات لگائے جو میڈیا پر نشر اور شائع بھی ہوئے ہیں۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی اپنے الزامات پر پوزیشن واضح کریں۔
پی ٹی آئی نے اپنے ایم این اے کو شوکاز نوٹس پر وضاحتی جواب دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ 24 جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
نور عالم خان نے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے ٹیلیفون نمبر سے میرے خلاف احتجاج کی کالز پر حیران ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف احتجاج کےلیے حلقے کے لوگوں کو صوبائی اسمبلی سے فون کیا گیا، لوگوں کو فوج کرکے احتجاج کا کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ جولوگ اپنےگاؤں میں نہیں جیت سکتے وہ میرے خلاف احتجاج کے لیے لوگوں کو فون کررہے ہیں۔
نور عالم خان کے بیان پر ترجمان ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے وضاحت جاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس نمبر کے بارے میں کہا گیا ہے وہ پی آر او کا دفتر ہے، حلقے کے لوگ یہاں آتے رہتے ہیں، شاید کسی نے اس نمبر سے ٹیلی فون کیا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نور عالم خان نے شوکاز کے حوالے سے پرویز خٹک کی حیثیت پر سوال اٹھایا تھا۔
Comments are closed.