بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نور عالم خان کی دہری شہریت حاملین کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے دہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کردی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں نور عالم خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہری شہریت والوں کو الیکشن لرنے کی اجازت دینے کی بھی حمایت نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ دہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی وہ ہیں، جو لیڈروں کو چندہ دیتے ہیں۔

اس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کا بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.