بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ گورنر پنجاب کی برطرفی پر ازخود نوٹس لے،عمران خان

امپورٹڈ حکومت نے پنجاب میںآئینی بحران پیدا کردیا ، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے گورنر پنجاب کی برطرفی پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انتشار و فساد کو ہوا دے رہی ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیرونی سازش سے مسلط شدہ امپورٹڈ حکومت کی دستور شکنی کی شدید مذمت کی گئی، انہوں نے عدالت عظمی سے پنجاب میں آئین و قانون کی کھلی توہین کے فوری نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سنگین نوعیت کا آئینی بحران پیدا کردیا گیا ،امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انارکی و فساد کو ہوا دے رہی ہیں، پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے ایک مجرم کٹھ پتلی بطور وزیراعلی صوبے پر مسلط کیا گیا، اب تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ۔

انہوںنے کہا کہ گورنر پنجاب کو دستور کے تحفظ پر اصرار کے باعث نہایت شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی، پنجاب میں اس کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جارہا ہے، لازم ہے کہ عدالتِ عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیشِ نظر معاملے کو از خود دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ضمیرفروشوں کا معاملہ بھی بلاتاخیر انجام تک پہنچایا جائے۔

You might also like

Comments are closed.