بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

  اسلام آباد: نیپرا نے عوام کو بجلی کا ایک اور ہائی وولٹ کا جھٹکا دے دیا۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے نوٹیفیکشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا، نیپرا کے مطابق  اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہو گا۔

 قیمت میں اضافہ مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا  صارفین سے بجلی چوری، لاسز کیچارجز بھی وصول کئے جائیں گے فیصلے سے صارفین پر 3 ماہ میں 14 ارب 33 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.