بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آگئی۔
خیال رہے کہ سدھو نے انڈین نیشنل کانگریس پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ان کے نائب وزیراعلیٰ پنجاب سکھجیندر سندھ رندھاوا کو وزارت داخلہ کا بھی قلمدان دینے پر ناخوش تھے۔
علاوہ ازیں سدھو نے اے پی ایس دیول کو پنجاب کا اٹارنی جنرل بنائے جانے کی بھی مخالفت کی تھی۔
واضح رہے کہ سدھو کے استعفیٰ دینے کے بعد ان سے یکجہتی کرتے ہوئے دیگر 4 رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے تھے۔
Comments are closed.