بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ نام کرلیا

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8080 میٹر بلند گیشربرم۔ ون کو سر کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما نے برطانوی ایڈریانا بروانلی کا ریکارڈ 12 روز میں توڑا۔

پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں سرباز علی اور شہروز کاشف نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سر کرلیا ہے

واضح رہے کہ شہروز کاشف نے اس سے قبل 8 اگست کو 8035 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ٹو سر کرلی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.