وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ہمیں نوجوان نسل کو کھیل کے میدانوں میں لانا ہو گا، نوجوان نسل میں بہت زیادہ ہنر اور صلاحیت موجود ہے۔
فہمیدہ مرزا نے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں سائیکلنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا، بچوں کو مسابقت سے بھرپور ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہنر مند بچوں کی تربیت کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے آنا ہو گا، ہنر مند بچوں کو وظائف دیئے جانے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست ہوتی رہے گی لیکن کھیلوں کو ضرور فروغ دیں، ہمیں زیادہ سے زیادہ علاقائی ٹیمیں بنانی ہوں گی۔
Comments are closed.