ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

نوبیل انعام یافتہ بھارتی ماہر اقتصادیات امرتیا سین کو آبائی گھر خالی کرنے کا نوٹس

نوبیل انعام یافتہ بھارتی ماہر اقتصادیات امرتیا سین کو آبائی گھر خالی کرنے کا نوٹس مل گیا۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی یونیورسٹی نے امرتیا سین کو کیمپس میں ان کا آبائی مکان خالی کرنے کو کہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پروفیسر امرتیا سین کو مکان خالی کرنے کیلئے 5 مئی تک کا وقت دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق پروفیسر امرتیا سین نے کیمپس کے مکان پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ 

پروفیسر امرتیا سین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زمین میرے نام ہے، مکان 1943 سے میری فیملی کے پاس ہے۔ 

برطانوی کے مطابق وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینر جی نے یونیورسٹی انتظامیہ کے حکم کی مذمت کی ہے۔ امرتیا سین سے مکان جبراً خالی کرانے پر ممتابینرجی نے دھرنے کی دھمکی دی ہے۔ 

ترنمول کانگریس کے رہنما تنموئےگھوش  نے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بی جے پی نظریہ یونیورسٹی پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امرتیا سین بی جے پی کی پالیسیوں کے ناقد ہیں، اسی لیے انہیں تنگ کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.