سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل کا خط ان کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈلارنس کو موصول ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کو اٹارنی جنرل نے خط بھجوایا تھا، جو انہیں موصول ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے خط کے بارے میں متعلقہ حکام کو دفتر خارجہ کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔
اٹارنی جنرل نے خط کے ذریعے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس سے حکومت کے نامزد ڈاکٹرز کی ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔
ذرائع کے مطابق خط کے ذریعے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس سے 22 فروری سے 13 مارچ کے درمیان کا وقت مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے معالج کا اٹارنی جنرل کے خط پر جواب آنے کے بعد حکومت آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔
Comments are closed.