پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کی پاکستان آمد نے سیاسی ماحول بدل دیا، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد نوازشریف کی پاکستان آمد نے سیاسی ماحول بدل دیا ہے۔

شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی علی پرویز ملک اور شائستہ پرویز ملک نے لاہور میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر نے 21 اکتوبر کے جلسے کے انعقاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی محنت کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قائد نواز شریف کی پاکستان آمد نے سیاسی ماحول بدل دیا ہے۔ سیاسی ماحول کی طرح معاشی بدحالی کے ماحول کو بھی بدلیں گے۔ پاکستان کے حالات بدلنے کے لئے اتحاد ضروری ہے۔ 

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پارٹی صدر سے جماعتی و سیاسی سرگرمیوں کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.