بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن انٹری کرنے والوں پر مقدمہ درج

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن انٹری کے معاملے پر کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں غلط ڈیٹا انٹری کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن کے معاملے پر تعجب نہیں ہوا کیونکہ ان کی زیادہ تر روایت جعلی کاموں کی رہی ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے درج کیا ہے، مقدمہ میں اسپتال کے ملازم ابوالحسن اور عادل کو نامزد کیا گیا ہے۔

سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.