بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کی اہلیہ کیساتھ جوانی کی تصویر وائرل

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نانا، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور اُن کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

نکاح کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والے جنید صفدر نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نانا اور نانی کی حسین یاد شیئر کردی۔

A post shared by Muhammad Junaid Safdar (@muhammadjsafdar)

مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے والدہ کے ہمراہ مدینہ میں لی گئی ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں نواز شریف اور بیگم کلثوم کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں، سابق وزیراعظم نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔

جنید صفدر نے اپنے نانا نانی کے نام خصوصی کیپشن لکھا کہ ’جب جب میرے ترانے دُنیا نے گنگنائے، مجھے تُم یاد آئے۔‘

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئیں۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے سال 2011 میں انتقال کرگئی تھیں۔

یاد رہے کہ 22 اگست اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے جبکہ ان کی والدہ مریم نواز شریک نہ ہو سکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.