وفاقی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی۔
نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ اپیلیں جلد مقرر کی جائیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ نوازشریف کو ہائی کورٹ عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے چکی، ہائی کورٹ نے کچھ قانونی نوعیت کے سوالات بھی اٹھائے تھے، نیب نے اپنا جواب تیار کر لیا، عدالتی معاونت کے لئے تیار ہیں۔
نیب نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی ہے کہ کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں اپیلیں بھی میگا کرپشن سے متعلق ہیں۔
نیب نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اپیلوں پر جلد سماعت کی جائے۔
Comments are closed.