سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر اُن کی خیریت دریافت کی، مولانا فضل الرحمن نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو مکمل صحتیابی تک آرام کا مشورہ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے فضل الرحمان کو مشورہ دیا کہ سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں۔
نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صحتیاب ہوجائیں پھر پی ڈی ایم کو مکمل فعال کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے خیریت دریافت کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.