مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خاور مانیکا کے انٹرویو پر ردعمل دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے انٹرویو پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ جو باتیں خاور مانیکا نے کی ہیں، اُس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ہوئی تھی۔
چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر نواز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
Comments are closed.