the hookup game download hookup Monmouth Junction NJ casual encounter hookups hookup Longmeadow

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف کا بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ محترمہ بلقیس ایدھی کی وفات سے دلی رنج ہوا۔

نواز شریف نے کہا کہ وه انسانیت کا درد رکھنے والی انتہائی شفیق خاتون تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئی ہیں۔

بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.