مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر ملک عبدالغفار ڈوگر سے ٹیلی فون پر بات کی۔
ملک عبدالغفار کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے این اے 157 میں علی موسیٰ گیلانی کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے بہترین انتخابی مہم چلائی۔
وزیر اعظم کے مشیر ملک عبدالغفار ڈوگر کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کو سپورٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی کو این اے 157 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب پر شکست دی تھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی نے 79743 ووٹ لیے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے تھے۔
Comments are closed.