وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے 5 سال میں بدترین لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے ایندھن بروقت خریدا نہ پاور پلانٹس کی مرمت کرائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ ایندھن بروقت نہ خریدنا اور پاور پلانٹس کی مرمت نہ کرانا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کی پیداوار شہریوں پر ماہانہ 100 ارب روپے بوجھ کا باعث ہے، ہم لوڈشیڈنگ کے معاملے کو درست کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ہوررہی ہے، کچھ شہروں میں تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 15 گھنٹوں تک ہے۔
Comments are closed.