وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ نواز شریف روادار اور تعلق رکھنے والے شخص ہیں، جن سے گزشتہ دور میں متواتر ملاقاتیں رہی ہیں۔
لندن میں جیو نیوز سے گفتگو میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ نوازشریف کے مطابق کلثوم نواز میرے گھر کی تصویر دیکھ کر آنا چاہتی تھیں لیکن زندگی نے وفا نہ کی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کرنا چاہتا ہوں، بعض سیاستدان اور سرکاری افسران دولت کے لیے جنگلات کو تباہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے فنڈز میں کٹوتی کے بجائے اضافہ کرے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت مستحکم ہے، عمران خان سے 1996 میں سعودی عرب میں فنڈ ریزنگ کے دوران تعلق قائم ہوا۔
سردار تنویر الیاس نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن ساتھ دے تو آزاد کشمیر کو خوابوں کی تعبیر کے مطابق بنادوں گا۔
Comments are closed.