مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی اور بھی ویڈیو ز آرہی ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اسی سال واپس آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری اور غیر جمہوری سوچ وہی ہے، حکومتیں گرانے کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔
ن لیگی رہنما نے سابق چیف جسٹس کی آڈیو ٹیپ پر گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ ابھی اور بھی ویڈیوز آرہی ہیں۔
تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ جاوید لطیف نظام عدل پر حملہ کررہے ہیں۔
Comments are closed.