پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ملاقات کے بعد شہباز شریف وطن روانہ ہوگئے۔
ملاقات میں اصولی فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا اور میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔
طے کیے گئے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ دو گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہوگا۔
Comments are closed.