مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر نے ہائیکورٹ پہنچ کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف اور داخلی راستے پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، پولیس اور ایف سی اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ رینجرز اہلکار ہائی کورٹ کے اطراف تعینات ہیں۔
ہائی کورٹ کے داخلی دروازے پر خاردار تاریں لگائی گئی ہیں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو احاطۂ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
کمرۂ عدالت میں بھی کیس کی سماعت کے لیے مخصوص پاس جاری کیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ، مائزہ حمید اور حنا پرویز بٹ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی ہیں۔
اس سے قبل آج صبح نواز شریف شانگلہ گلی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے قانونی اور سیاسی ٹیم سے ملاقات کی۔
Comments are closed.