بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’نوازشریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جارہا: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاسپورٹ تجدید کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہو رہی ہے، نوازشریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جارہا اُن کی درخواست پر پاکستان آنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیاجا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، ای سی ایل پر موجود شخص کا پاسپورٹ جاری نہيں ہوسکتا، نواز شریف واپس آنا چاہيں تو72 گھنٹے میں اجازت نامہ جاری ہوسکتاہے، مریم نواز کا نام بھی ای سی ایل پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا، نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں کرسکتا، وہ کیا سیاست دان ہے جو دھوکا دے کر ملک چھوڑ جاتا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر عمران خان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تین کے علاوہ سب اکاؤنٹس کو اَن فالو کردیا۔

 شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلیوں پر لعنت بھیجنے والے اسمبلی سے ووٹ مانگ رہے ہیں، سینیٹ میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، عمران خان سینیٹ الیکشن جیتیں گے۔ وہ لوگ جو سارے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی بہت بڑی شکست ہے، بکنے والے کا ضمیر مردہ ہوتاہے، جو ایک بار بکتاہے وہ دس بار بکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اسلام آباد لانگ مارچ کے فیصلےکی تاریخ پر نظر ثانی کرے، آصف زرداری کو اس بار مایوسی ہوگی، پچھلی دفعہ ایک بیان ازراہ مذاق ہی دیا تھا اس پر معذرت خواہ ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نےاتنے فیصلے بدلے ہیں، لانگ مارچ کا فیصلہ بھی رمضان کے بعد کرلیں، ہم نے جس طرح الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کی اجازت دی آئندہ بھی دیں گے، چار مارچ کو عمران خان سینیٹ میں سرخرو ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگ ملک چھوڑ جاتے ہیں سیاست کے لیے، میں تو پہلے بھی ان لوگوں میں شامل تھا جو نوازشریف کے جانے کے حق میں تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز نےسرجری کی بات کی ہے، اگروہ درخواست نہیں کرنا چاہتی تو نہ کریں اچھی بات ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ویزا سیکشن میں موجود 50 افسران کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، دس سال کے پاسپورٹ کی قیمت آدھی کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.