بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواب شاہ: پولیس آپریشن، نایاب چمگادڑیں بڑی تعداد میں ہلاک

نواب شاہ میں پولیس نے چمگادڑوں کی نایاب نسل کے خلاف انوکھا آپریشن کرتے ہوئے چمگادڑ کی نسل فلائنگ فوکس کی بڑی تعداد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چمگادڑیں فصلوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور انسانوں پر حملے بھی کرتی ہیں۔

کورونا وائرس کا سبب بننے والی چمگادڑ سے متعلق…

کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ جاوید مہر کے مطابق آپریشن کے دوران ماری گئی چمگادڑیں فلائنگ فوکس یا فروٹ بیٹس ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلائنگ فوکس یا فروٹ بیٹ انسانوں پر حملہ آور نہیں ہوتیں، یہ چمگادڑ سفیدے کی خوشبو کو پسند کرتی ہے اور اس کی شاخ سے لٹکی رہتی ہے۔

جاوید مہر کا کہنا ہے کہ فلائنگ فوکس قدرتی ماحول میں بیج کے پھیلاؤ میں مدد گار ہوتی ہیں، ان فلائنگ فوکس چمگادڑوں کی موجودگی ایکو سسٹم کا حصہ ہے۔

سندھ کے قحط سالی کے شکار ضلع تھرپارکر کے شہر چھاچھرو کے مختلف علاقوں میں بڑی بڑی چمگادڑوں نے یلغار کر دی ہے۔

کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلائنگ فوکس چمگادڑ کو مارنا یا تنگ کرنا نقصان کا سبب ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نواب شاہ پولیس نے چند روز میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں چمگادڑوں کو مارا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.