ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

نوابشاہ ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن بند

نوابشاہ ایئرپورٹ پر 2 ماہ کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن اٹھارٹی (سی اے اے) کے اعلامیہ کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔

سی اے اے کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر جیو ٹیکنیکل اسٹڈی کیلئے فلائٹ آپریشن بند رہے گا۔

اعلامیہ کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر ٹیک آف یا لینڈ کرسکیں گے، ہیلی کاپٹرز کو دن میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.