بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ننکانہ صاحب: دریائے راوی میں کشتی کو حادثہ، 4 بہن بھائی ڈوب گئے

ننکانہ صاحب کے علاقے ہیڈ بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں کشتی کے حادثے میں 4 بچے ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے بچوں میں نوعمر بہن اور 3 کمسن بھائی شامل ہیں، جن کی تلاش میں ریسکیو 1122 کے غوطہ خور مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق ننکانہ صاحب کے علاقے میں کشتی کے ذریعے لوگ دریائے راوی پار کر رہے تھے کہ کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کشتی کے ڈوبنے سے خوفزدہ ہو کر 8 افراد نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے4 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا، تاہم 3 بھائی اور ایک بہن دریا میں ڈوب گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے بچوں میں 12 سالہ نور فاطمہ، 9 سالہ جواد، 6 سالہ ایان اور 5 سالہ ارسلان شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے چار بچوں کی تلاش جاری تھی تاہم یہ جاری آپریشن اندھیرے کے باعث روک دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ریسکیو اہلکار صبح ہوتے ہی دوبارہ آپریشن شروع کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.