ایم کیو ایم پاکستان نے پولیس مقابلے کے دوران پولیس فائرنگ سے جاں بحق میڈیکل کی فائنل ایئر کی طالبہ نمرہ بیگ کے لواحقین کی قانونی معاونت کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے پولیس فائرنگ سے جاں بحق میڈیکل طالبہ نمرہ بیگ کے لواحقین کی قانونی معاونت کا اعلان کیا ہے اور نمرہ بیگ کیس کی پیروی کریں گے۔
نمرہ بیگ 2 سال قبل پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہوئی تھیں۔
خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ اور آئی جی سمیت صوبائی حکومت کے اعلیٰ عہدے داران نے کیس میں انصاف کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال اس معاملے میں حکومت نے کوئی پیش رفت نہیں کی۔
خواجہ اظہار الحسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نمرہ بیگ کی والدہ 2 سال سے عدالت کے دروازے پر انصاف کی منتظر ہیں۔
Comments are closed.