پاکستان کے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے کی شوبز میں انٹری سے متعلق چی مگوئیاں عروج پر ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان کے معروف فیشن شو میں سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے بڑے بیٹے زاویار نعمان کے ساتھ ریمپ واک کر کے میلہ لوٹ لیا ہے، اس ریمپ واک کے بعد سے ہر جگہ زاویار نعمان سے متعلق باتیں کی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز اور اُن کے بڑے بیٹے کی ریمپ واک کی متعدد ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں ہیں۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعمان اعجاز اپنے بڑے بیٹے کے ہمراہ ایک پر اعتماد ریمپ واک کر رہے ہیں۔
اس دوران دونوں ہی باپ اور بیٹے کو کافی خوشگوار موڈ میں پر اعتماد سے ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ریمپ واک کے فوراً بعد ہی سوشل میڈیا پر پیش گوئیاں اور چی مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں جس میں انسٹا گرام صارفین کا پوچھنا ہے کہ کیا اب نعمان اعجاز کے بعد اُن بڑے بیٹے بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.