جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نسیم شاہ نے آج سے ری ہیب ( بحالی ) کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیبلیٹیشن ( بحالی ) کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔

سرجری کے بعد نسیم شاہ بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے 2 ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا رہا تھا۔

نسیم شاہ کی ری ہیبلیٹیشن لاہور میں ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیو تھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔

فی الوقت نسیم شاہ جِم میں ہلکی ایکسرسائز اور جزوی بولنگ پریکٹس کر رہے ہیں اور وہ کل سے بیٹنگ شروع کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.