
یورپی یونین نے کہا ہے کہ نسلی امتیاز یورپین معاشرے کی ساخت تک سرائیت کر گیا ہے۔ برسلز میں یورپی خارجہ امور کے سربراہ نے کہا کہ نسلی امتیاز کی وجہ انسانی حقوق کو یورپ میں شدید خطرہ لاحق ہے۔
انھوں نے کہا کہ 39 فیصد افریقی باشندے یورپ میں امتیازی سلوک محسوس کرتے ہیں۔ کووڈ 19 نے یورپین معاشرے کے امتیازی رویے کو بے نقاب کردیا۔
یورپی وزیرخارجہ کے مطابق یورپین معاشرے سے نسلی تعصب کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رہیگی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.