کراچی کے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت مکمل خالی کرنے کے لیے کل تک کی مہلت مل گئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اب تک 80 فیصد فلیٹ خالی کرا لیئے گئے ہیں، البتہ اب بھی کچھ فلیٹس میں رہائشی اور کچھ میں رہائشیوں کا سامان موجود ہے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کی عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے جدید آلات کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ سے گرا دیا جائے گا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عمارت گرانے کے اخراجات نسلہ ٹاور کا مالک ادا کرے گا، مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی اس کا پلاٹ بیچ کر رقم وصول کریں۔
عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمارت گرانے کا عمل 27 اکتوبر کے بعد 1 ہفتے میں مکمل کیا جائے۔
Comments are closed.