گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا بھارتی وزیر اعظم سے متعلق کہنا ہے کہ نریندر مودی سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی بربریت کے خلاف بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی مسلم دشمنی خطے میں انارکی کو ہوا دے رہی ہے، کشمیر میں مسجد پر بمباری مذہبی آزادی کا قتل ہے، امت مسلمہ کو خاموشی ختم کر کے بھارتی دہشت گردی کےخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
گورنرپنجاب نے کشمیر میں مسجد پر بھارتی افواج کی بمباری کی ویڈیو بھی شیئر کر تے ہوئے مزید کہا ہے کہ کونسا مذہب مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی اجازت دیتا ہے؟
اُن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یو این او کا مردہ ضمیر بلکتے کشمیریوں کی آواز سننے سے قاصر ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت سن لے وہ کشمیریوں کی تحریک آزاد کی آواز دبا نہیں سکتا۔
Comments are closed.