best totally free hookup app my uber hookup hookup Wyoming casual encounter hookups secure hookup site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نریندرامودی کے عمران خان سے زیادہ فالوورز کیسے ہوگئے؟

پاکستان کے موجودہ وزیرِاعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی شہرت کا سوشل میڈیا پر موازنہ کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا موازنہ کیا گیا ہے۔

اس سوشل میڈیا پوسٹ اور انسٹا گرام اکاؤنٹس کے مطابق کرکٹ کی دنیا کے نامور کھلاڑی اور وزیر اعظم عمران خان کو انسٹا گرام پر 5.9 ملین فالوورز فالو کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی، جنہوں نے آج تک سیاست کے علاوہ کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا ہے اُن کے فالوورز کی تعداد 64.6 ملین ہے۔

نریندرا مودی کے انسٹا اکاؤنٹ پر آج تک 498 پوسٹس شیئر کی جا چکی ہیں جبکہ عمران خان کے اکاؤنٹ پر اس سے کئی گنا زیادہ 12 ہزار 2 سو 7 پوسٹس شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی پوسٹ میں حیرانی کا اظہار کیا گیا ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وزیر اعظم بننے سے قبل بھی دنیا بھر میں مشہور شخصیت کے فالوورز کم اور ایک ملک کے وزیر اعظم کے فالوورز زیادہ ہیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ہر انٹرنیٹ صارف کی جانب سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

چند صارفین کا کہنا ہے کہ اس کی صرف ایک سادہ سی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی اور بھارتی عوام کی تعداد میں بہت بڑا فرق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.