قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے وزیر اعظم عمران خان کو ملک میں امن و امان کی صورتحال کے معاملے پر مشور دے دیا۔
ندیم افضل چن نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’جناب وزیراعظم آپ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں کیونکہ اس وقت ملک میں مذہب ہم آہنگی، نیشنل ایکشن پلان پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا مل کر بیٹھنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسائل ایک دو حکومتوں میں پیدا نہیں ہوئے، اس پر سب بڑے بیٹھ کر آنے والی نسلوں کو کوئی حل دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عوام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی سفیر کو نکال کر تعلقات توڑنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات توڑنا ہے، ہماری آدھی سے زائد ٹیکسٹائل کی برآمدات یورپی یونین میں جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے تعلقات ٹوٹنے سے ہماری برآمدات کو شدید نقصان پہنچے گا، ہماری صنعتیں بند ہو جائیں گی جس سے غربت اور مہنگائی بڑھے گی اس صورتحال کا نقصان فرانس کو نہیں بلکہ ہمیں ہو گا۔
Comments are closed.