بھارت میں دوست کی جانب سے نجی تصویریں دوسرے دوستوں کو دکھانے پر میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس لڑکے نے تصاویر دوسروں کے ساتھ شیئر کیں، آنجہانی طالبہ اسی کی محبت میں گرفتار تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان جب دوریاں بڑھنے لگیں تو طالب علم نے لڑکی کی تصویریں دوسرے دوست کے ساتھ شیئر کرنا شروع کردیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے پر دلبرداشتہ اس لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، جس کی لاش اس کے ایک رشتہ دار کے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔
متوفی طالبہ کے والدین کا کہنا تھا کہ دو طلبہ کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد ان کی بیٹی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.