وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے نجی اسکولوں نے اُن سے فیسوں میں 5 کے بجائے 8 فیصد بڑھانے کی درخواست کی۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مراد راس نے کہا کہ تینوں نجی اسکول فیس بڑھانے سے متعلق دستاویزات جمع کرانے میں ناکام رہے۔
مراد راس نے یہ بھی کہا کہ تینوں اسکول اب سالانہ 5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں کرسکیں گے۔
ڈاکٹر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ 5 فیصد سے زیادہ اضافے کے خواہاں اسکول متعلقہ دستاویزات فراہم کریں۔
Comments are closed.