جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

نجکاری کے بعد کےالیکٹرک کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں آئی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نجکاری کے بعد کےالیکٹرک کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جو خوش آئند ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے کےالیکٹرک کے وفد نے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے کےالیکٹرک کے سرمایہ کاروں کو انرجی سیکٹر خصوصاً شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.