کراچی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق چیئرمین فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
ملزم نثار مورائی کو جیل حکام نے احتساب عدالت پہنچایا، جس نے آج ریفرنس کا فیصلہ سنانا تھا۔
نثار مورائی کے شریک ملزم حاجی ولی محمد کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔
نثار مورائی کے شریک ملزم حاجی ولی محمد کے بیٹے ولی محمد نے عدالت کو بتایا کہ میرے والد کی طبیعت خراب ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔
ریفرنس میں نیب نے 32 گواہوں کے نام دیئے تھے، جن میں سے 6 گواہوں کے نام نیب نے واپس لے لیے تھے، جبکہ ریفرنس میں 26 گواہوں کے بیانات قلم بند کیئے گئے۔
نیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان پر فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا الزام ہے۔
فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا ریفرنس نثار مورائی سمیت 8 ملزمان کے خلاف دائر ہے، احتساب عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ آج سنانا تھا۔
Comments are closed.