سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ حکومت سے 1 ماہ میں ناپا کو متبادل جگہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
ہندو جیم خانے کی عمارت خالی کرانے کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
ہندو جیم خانے کی عمارت خالی کرانے کے کیس میں کمشنر کراچی اور ایڈووکیٹ جنرل نے عدالتِ عظمیٰ کو بتایا کہ ناپا کے لیے شہر کے مرکز میں کوئی مناسب جگہ نہیں ملی۔
چیف جسٹس پاکستان نے ڈینسو ہال کی تاریخی عمارت پر تعمیرات کا بھی نوٹس لے لیا۔
سیکریٹری کلچر کی سرزنش کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ تاریخی عمارت پر 2 فلور کیسے بن گئے؟
عدالتِ عظمیٰ نے غیر قانونی تعمیرات گرا کر ثقافتی عمارت بحال کرانے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.