بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی زیدی کی چڑیا گھرکا انتظام سنبھالنے کی پیش کش

وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی کی جانب سے سندھ حکومت کو چڑیا گھر کا انتظام سنبھالنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی  نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نےچڑیا گھر کو تباہ کر دیا ہے کیوں کہ ان کا پورا نظام کرپشن میں ڈوبا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کو جنگلی حیات کے لیے بہترین اور عوامی تفریح گاہ بنائیں گے۔

دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی چڑیا گھر میں سفید شیر کے مرنے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کا سفید شیر غذا کی کمی کے سبب ہلاک ہو گیا تھا، شیر کے لاغر پن کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر  وائرل ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.