اسکردو میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والے نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق علی رضا سد پارہ کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق 66 سالہ کوہ پیما علی رضا گزشتہ کچھ دنوں سے ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔
رپورٹس کے مطابق 1986سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ علی رضا نے رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔
علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.