دنیا کی نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات پینڈوراپیپرز مکمل ہوگئے، انٹر نیشنل کنسرٹیوم آف انویسٹی گٹیوجرنلسٹس( آئی سی آئی جے ) نے پنڈورا پیپرز کے نام سے نئے انکشافات کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پانامہ پیپرز سے زیادہ پنیڈوراپیپرز میں زیادہ تر پاکستانی حکمرانوں کے نام شامل ہیں،اعداد شمار کو جمع کرنے کے حساب سے پنڈورا پیپرز ، پانامہ پیپرز سے زیادہ بڑے ہیں۔
پینڈورا پیپرز 1کروڑ 19لاکھ فائلوں پر مشتمل ہے،تحقیقات میں 117ممالک کے 6سو سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا ہے،تحقیقات کی تفصیلات پاکستانی وقت کے مطابق کل رات ساڑھے نو بجے شائع کی جائیں گی۔
Comments are closed.