ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

نامزد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

نامزد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کیلئےحکومتی امیدوارصادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئےحکومتی امیدوار سینیٹر مرزا آفریدی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

جاوید آفریدی نے کزن سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی یے۔

خیال رہے کہ سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو اپنا اُمیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو اِس عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے۔

سینیٹ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپوزیشن اتحاد کے پاس 51 اراکین کی اکثریت اور حکومتی اتحاد کے پاس 47 اراکین ہیں، تاہم جماعت اسلامی کا ایک ووٹ اور ممکنہ طور پر بی این پی اور اے این پی کا ایک ایک ووٹ انتخابات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، لہٰذا اس الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.