کراچی میں پرندوں کا شکار کرنے کے خلاف ویڈیو بنانے کے جرم میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی اور مدعی مقدمہ افضل جوکھیو نے 164 کا بیان ریکارڈ کروادیا۔
جام عبدالکریم کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو ملزم نامزد نہیں کیا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ جام اویس اور دیگر ملزم میرے بھائی کے قتل میں ملوث ہیں۔
مقدمے کے مدعی وکیل بیرسٹر مصطفیٰ میہسر کا کہنا ہے کہ جام عبدالکریم اب کیس کا ملزم نہیں ہے۔
جام عبدالکریم کے وکیل نے کہا کہ مدعی مقدمہ نے دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست واپس لےلی۔
عدالت نے کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنےکی درخواست واپس لینے پر نمٹادی، جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے ریکارڈ کروائے گئے بیان کی کاپی منظر عام پر آگئی۔
Comments are closed.